بدھ‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2026 

ہوا وے ،ایپل کو مات دے کر دوسرا بڑا سمارٹ فو ن بر انڈ بن گیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی )کاﺅنٹر پوائنٹس مارکیٹ پلس کی جانب سے تازہ ترین تحقیق میں، ہوا وے جون اور جولائی 2017ءکیلئے عالمی سمارٹ فون سیلز میں ایپل سے آگے رہا۔ اگست میں فروخت چینی کاروباری اداروں کیلئے بھی زیادہ مضبوط دکھائی دے رہی ہے، ہوا وے کے لئے ہیٹ ٹرک ممکن ہو سکتی ہے۔ کاﺅنٹر پوائنٹ سٹیٹس کے ریسرچ ڈائریکٹر پیٹر رچرڈ سن نے کہا کہ یہ بڑھتی ہوئی عالمی موجودگی کے ساتھ چین کی بڑے سمارٹ فون برانڈ ہوا وے کے لئے ایک اہم سنگ میل ہے۔

یہ پرائمری نیٹ ورک انفراسٹرکچر وینڈر کیلئے حجم کو ظاہر کرتا ہے کہ گزشتہ تین سے چار سالوں میں کنزیومر موبائل ہینڈ سیٹ کی جگہ میں کتنا اضافہ ہوا ہے۔ عالمی سطح پر ہوا وے جارحانہ مارکیٹنگ اور سیلز چینل میں توسیع کے ساتھ آر اینڈ ڈی اور مینوفیکچرنگ میں اپنی مسلسل سرمایہ کاری کو منسوب کر سکتا ہے۔ مستقبل کے امکانات اور دیگر نتائج کے بارے میں بات کرتے ہوئے کاﺅنٹر پوائنٹس ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر تارون پاتھک نے کہا کہ چینی برانڈز کی ترقی ایک اہم رجحان ہے جسے موبائل ایکو سسٹم میں کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا۔ چینی برانڈز نہ صرف سمارٹ فون ڈیزائن، مینوفیکچرنگ صلاحیت اور اچھے عوامل کی ترتیب بلکہ سیلز چینلز میں حریفوں کی طرف سے زیادہ بڑھ کر خرچ اور زیادہ برتری کرنے اور مارکیٹنگ کے فروغ کی حکمت عملی کی وجہ سے بھی تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ تارون پاتھک نے مزید کہا کہ چینی کاروباری ادارے عالمی سپلائی چین میں سام سنگ یا ایپل کی طرح مساوی طور پر ایپلی کیشن ڈویلپرز اور ڈسٹری بیوشن چینلز کی حیثیت سے اہم بن گئے ہیں کیونکہ وہ مارکیٹ کے شیئر لیڈرز کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے بڑھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ ٹی ایم ٹی صنعت، یہ بڑی ٹیکنالوجی فرموں، مالیاتی فرموں کی ماہانہ رپورٹس، کسٹمائزڈ منصوبوں اور موبائل و ٹیکنالوجی مارکیٹوں کی تجزیاتی تفصیل کی خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس کے اہم تجزیہ کار صنعت میں ماہرہیں اور 13 سال کی اوسط مدت سے موجود ہیں۔

کاﺅنٹر پوائنٹس مارکیٹ پلس ماہانہ ماڈل لیول سیلز سے باخبر رہنے کے لئے دنیا بھر کے 40 سے زائد ممالک اور 300 سے زائد برانڈز پر مبنی ہے۔ ہوا وے، الیکٹرانکس اور ٹیلی مواصلات کے میدان میںتیزی سے ابھرتا ہوا ایک جدید صنعتی لیڈر ہے جو پاکستان میں سمارٹ فون صارفین کے تیزی سے بڑھتے ہوئے حصوں میں غیر معمولی خدمات کی فراہمی کا ارادہ رکھتا ہے جو طاقتور عالمی رابطے کی تلاش کرتے ہیں۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…