پشاور( این این آئی )خیبر پختونخوا ہ حکومت کی جانب سے وزیراعلی ہاؤس میں سوئمنگ پول بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سوئمنگ پول پر ایک کروڑ 85 لاکھ روپے خرچہ آئے گا ۔خیبرپختونخوا ہ میں تبدیلی کے دعوے دھرے دھرے کے رہ گئے، وزیراعلی ہاؤس کو لائبریری بنانے کی بجائے کی حکومت کی جانب سے وزیراعلی ہاؤس میں سوئمنگ پول بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے،
سوئمنگ پول کی تعمیر پر ایک کروڑ 85 لاکھ کی لاگت آئے گی۔اس حوالے سے کمینونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ نے اخبارات میں ٹینڈر بھی دیدیا ہے۔ سو ئمنگ پو ل کی تعمیر کے لئے ٹینڈر 26 ستمبر تک طلب کئے گئے ہیں۔ وزیراعلی ہاؤس میں دھوبی گھاٹ ،باربر شاپ کے لئے بھی ٹینڈرز طلب کئے گئے ہیں۔