جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

’’پاکستان سب پر بازی لے گیا‘‘ اب صرف 45 منٹ میں کینسر کا علاج ممکن

datetime 1  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ویسے تو کراچی کے جناح پوسٹ گریجوئیٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) کا شمار ملک کے سب سے بڑے ہسپتالوں میں ہوتا ہے۔لیکن اب اس ہسپتال کے شعبہ ’ریڈیو لاجی‘ میں ’سائبر نائف‘ نامی ایک نیا شعبہ بھی قائم کیا گیا ہے، جو موضی مرض کینسر کے علاج کے لیے ایک انقلابی قدم ہے۔شعبہ سائبر نائف میں کینسر کے مریضوں کا روبوٹ کے ذریعے صرف اور صرف 30 سے 45 منٹ میں آپریشن کیا جاتا ہے، وہ بھی مریض کے جسم کو قینچی یا دیگر آلات سے کاٹنے اور اس کے کپڑے تبدیل کیے بغیر۔جناح ہسپتال میں نجی فلاحی تنظیم پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن،

سندھ حکومت ، پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) اور دیگر مخیر حضرات کی امداد سے 40 کروڑ روپے مالیت کا سائبر نائف روبوٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے، جو تمام طرح کے کینسر کے مریضوں کی سرجری کرنے سمیت کینسر کی شناخت کا کام کرتا ہے۔رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سائبر نائف روبوٹ سسٹم کے 250 سے بھی کم سسٹم موجود ہیں، جن میں سے ایک جناح ہسپتال میں بھی نصب کیا گیا ہے۔ان جدید طبی روبوٹ کی مالیت کروڑوں روپے میں ہے، جب کہ امریکا جیسے ممالک میں ان کے ذریعے کینسر کے مریضوں کی سرجری 50 سے 90 ہزار ڈالر یعنی پاکستانی 50 لاکھ سے ایک کروڑ روپے کے لگ بھگ میں ہوتا ہے، لیکن پاکستان میں یہ علاج مفت ہو رہا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…