پشاور (آن لائن) چھٹی مردم شماری کی بنیاد پر موجود این ایف سی ایوارڈ کے اطلاق سے خیبر پختونخو ا کو پچیس ارب روپے کا فائدہ ہوگا صوبے کے شیئرز 1.13فیصد سے بڑھ کر 15.75فیصد ہو گئے ہیں نئے قومی مالیاتی ایوارڈ کثیر الجہتی فارمولے کی بنیاد پرتشکیل دیئے جا رہے ہیں چھٹی مردم شماری کے عبوری نتائج کا اطلاق موجود این ایف سی ایوارڈ پرہوا تو صوبے کا حصہ نمایاں طور پربڑھ جائیگا ۔
ا س میں محصولات و وصولی و پیدوار کی بنیاد پرڈھائی ڈھائی ، 10.7فیصد غربت ، 2.7فیصد اراضی جبکہ 82فیصد آبادی کی بنیاد پرتقسیم ہوتا ہے این ایف سی ایوارڈ میں آبادی کی بنیاد پرتقسیم ہونے والی 82فیصد فنڈ اگر چھٹی مردم شماری کی بنیاد پرتقسیم ہو تو جاری مالی سال کے دوران قابل تقسیم پول میں صوبوں کے خالص حصے کے فنڈ کا تخمینہ 2کھرب 229ارب 70کروڑ روپے ہیں خیبر پختونخوا کے شیئرز 25ارب بیس کروڑ ہونے کے امکانات ہیں ذرائع کے مطابق جاری مالی سال میں یہ ممکن نہیں کہ این ایف سی ایوارڈ پر چھٹی مردم شماری کااطلاق ہو۔