اسلام آباد(آن لائن) لاہور کے حلقے این اے 120میں دھاندلی کے خدشات کے پیش نظر الیکشن کمیشن نے نادرہ حکام کو حلقے کے 29 ہزار سے زائد ووٹروں کے انگوٹھوں کے گمشدہ نشانات فراہم کرنے کی ہدایت کر دی سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کی جانب سے چیرمین نادرہ کے نام لکھے جانے والے خط میں کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے نادرہ حکام کو لاہور کے حلقے
این اے 120کے 3لاکھ21ہزار786ووٹروں کے انگوٹھوں کے نشانات اور دیگر ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی تھی اور نادرہ کی جانب سے فراہم کئے جانے والے ڈیٹا کو دیکھنے کے بعدیہ انکشاف ہوا ہے کہ حلقے کے 29ہزار607وٹروں کا ڈیٹا نادرہ کے پاس موجود نہیں ہے لہذا نادرہ حکام اس سلسلے میں وضاحت کریں کہ ان ووٹرز کا ڈیٹا کیوں موجود نہیں ہے اور یہ ڈیٹا حلقے میں ضمنی انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن کو فراہم کیا جائے ۔