لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب )لاہور نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز نیب ہیڈکوارٹر بھجوادیئے ،جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن ، حسین اور مریم نواز کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔نیب نے شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز دائر کرنے کیلئے کارروائی تیز کردی۔ڈی جی نیب لاہور میجر ریٹائرڈ شہزاد سلیم کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ شریف خاندان کے خلاف ریفرنسز نیب ہیڈ کوارٹر بھیج دیئے ہیں۔جس میں نواز شریف
کے تمام اثاثے منجمد کرنے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ حسن ، حسین اور مریم نواز کے اثاثے منجمد کرنے کی سارش بھی کی گئی۔نیب لاہور نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے تمام اثاثے منجمد کرنے کے ساتھ نام ای سی ایل میں ڈالنے کا بھی کہا۔اِدھر 15روز قبل نیب لاہور نے شریف خاندان کے تمام ارکان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی جبکہ نیب راولپنڈی کی طرف سے بھی جلد کارروائی کا امکان ہے جس کے بعد ریفرنسز احتساب عدالت میں جمع کرائے جائیں گے۔