بنکاک (آئی این پی) چینی کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد اپنی سمارٹ بائیک متعارف کرانے کیلئے تھائی لینڈ کا رخ کرے گی ،یہ سنگاپوری او بائیک اور چینی اوفو کے بعد تیسری کمپنی ہو گی جو تھائی لینڈ میں خدمات فراہم کرے گی ، اس سلسلے میں یہاں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں تھائی لینڈ کی ٹیلی کام کمپنی ایڈوانسڈ انفو سروس ، سینٹرل پٹانا گروپ اور کیسٹ سارٹ (زرعی ) یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی ایک دستاویز پر
دستخط کئے گئے ہیں جس کا مقصد تھائی لینڈ کے رہائشیوں اور یہاں آنیوالے سیاحوں کو بہتر خدمات فراہم کرنا ہے ، یہ موبائیک سروس پہلے تھائی لینڈ کی کیسٹ یونیورسٹی میں شروع کی جائے گی جو 70000 طالبعلموں کو گھر سے یونیورسٹی اور یونیورسٹی سے گھرتک پہنچانے میں سہولتیں فراہم کرے گی ، موبائیک کا کرایہ 30منٹ کیلئے دس تھائی سکے ہو گا ، بنکاک میں کامیابی کے بعد اس سروس کو دیگر شہروں تک توسیع دیدی جائے گی۔