ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

سرینا ولیمز نے مسلسل تیسری بار میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

datetime 5  اپریل‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)امریکی ٹینس سٹار سرینا ولیمز نے سپینش کھلاڑی کارلا سواریز کو ہرا کر مسلسل تیسری بار اور مجموعی طور پر کیرئیر کا آٹھواں میامی اوپن ٹینس ٹائٹل جیت لیا۔ امریکی شہر فلوریڈا میں ہونے والے میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز سپینش حریف کارلا سواریز نوارو کے مدمقابل ہوئیں۔ امریکی سٹار پلیئر سرینا ولیمز نے 56 منٹ 11 سیکنڈز میں مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ عالمی نمبر ایک نے کارلا سواریز نوارو کو سٹریٹ سیٹس میں چھ دو ، چھ صفر سے مات دے کر لگاتار تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا۔ اس فتح کے بعد سرینا ولیمز آٹھویں بار میامی اوپن ٹائٹل جیت کر سابق ٹینس سٹارز مارٹینا نیورا تیلووا ، کرس ایورٹ اور سٹیفی گراف کی صف میں شامل ہوگئی ہیں۔ یہی نہیں 27 سالہ امریکی ٹینس سٹار نے اپنے کیرئیر میں گرینڈ سلیم ٹائٹل کی تعداد 19 کر لی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…