منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

افغانستان میں 11 ہزار امریکی فوجی تعینات ،مزید4ہزاربھیجے جائینگے، پینٹاگون

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہا ہے کہ افغانستان میں اس وقت گیارہ ہزار امریکی فوجی موجود ہیں جبکہ مزید چار ہزار امریکی فوجی افغانستان بھیجے جائیں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان میں تعینات امریکی افواج کی اس مجموعی تعداد میں معمول کے دستوں کے ساتھ، عارضی اور خفیہ یونٹس بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ اس سے پہلے افغانستان میں امریکی افواج کی تعداد 8400 ظاہر کی گئی تھی۔پینٹاگون کی جانب سے یہ اعدادوشمار ایک ایسے موقع پر سامنے آئے

جب کچھ روز قبل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے بارے میں اپنی حکمتِ عملی کا اعلان کیا ہے۔پینٹاگون کا کہنا ہے کہ شفافیت بڑھانے کے لیے افغانستان میں تعینات امریکی فوجیوں کی تعداد کا اعلان کیا گیا ہے لیکن پینٹاگون نے عراق اور شام میں تعینات امریکی افواج کی تعداد ظاہر نہیں کی ہیں۔پینٹاگون کے جوائینٹ سٹاف ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل نیتھ میکنز نے کہا کہ زیادہ افواج بھیجنے کی وجہ سے ایسا نہیں کیا گیا بلکہ ہم اس بارے میں گڈ مڈ رپورٹنگ کی وضاحت کرنا چاہتے ہیں۔امریکہ کے سیکریٹری دفاع جم میٹس نے بھی شورش زدہ علاقوں میں تعینات دستوں کی گنتی کے طریقہ کار پر مایوسی کا اظہار کیا تھا اور انھوں نے کہا تھا کہ وہ افغانستان میں مزید فوجی دستے بھیجنے سے پہلے وہاں موجود فوجیوں کی اصل تعداد جاننا چاہتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے افغانستان کے بارے میں نئی پالیسی کے تحت امریکی افواج کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیا تھا۔صدر ٹرمپ نے پاکستان، افغانستان اور انڈیا کے بارے میں اپنی انتظامیہ کی پالیسی کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے معاملے میں امریکہ کے اہداف بالکل واضح ہیں اور وہ چاہتا ہے کہ اس خطے میں دہشت گردوں اور ان کی پناہ گاہوں کا صفایا ہو۔افغانستان کے بارے بات کرتے ہوئے کہ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکی افواج افغانستان میں رہیں گی اور اس بارے میں وہ زمینی حقائق پر مبنی فیصلے کریں گے

جس میں ڈیڈ لائن نہیں ہوں گی۔امریکہ کی نئی پالیسی کے جواب میں طالبان نے کہا ہے کہ اگر امریکہ نے افغانستان سے اپنی افواج واپس نہ بلوائیں تو افغانستان امریکی افواج کے لیے ’ایک اور قبرستان ثابت ہو گا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…