منگل‬‮ ، 24 مارچ‬‮ 2026 

غلاف کعبہ کل تبدیل کیا جائیگا،شاہ سلمان نے ہدایات جاری کردیں

datetime 30  اگست‬‮  2017 |

ریاض(آن لائن)غلاف کعبہ کل جمعرات کو تبدیل کیا جائیگا ،’’کِسوہ‘‘کے لیے ریشم اور سونے کے پانی والے دھاگے کہاں سے آتے ہیں ؟’’کِسوہ‘‘ تیار کرنے والا کارخانہ 1977 میں مکہ میں قائم کیا گیا ، اس کی تیاری کے دوران 670 کلو گرام خالص ریشم کا استعمال ہوتا ہے۔ سعودی عرب میں غلافِ کعبہ “کِسوہ” تیار کرنے والے کارخانے کے جنرل مینجر محمد باجودہ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کارخانے کی تمام مشینوں کو آئندہ برس نئی مشینوں سے تبدیل کر دینے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ سعودی فرماں روا نے اس بات کا بھی مطالبہ کیا ہے کہ کسوہ کی تیاری

کے لیے کاری گروں اور ہنر مندوں کی دوسری کھیپ فراہم کی جائے جو موجودہ کاری گروں کے سبکدوش ہونے کے بعد ان کی جگہ لے سکے۔اس وقت کسوہ تیار کرنے والے کارخانے میں کام کرنے والے درجنوں سعودی کاری گروں میں سے اکثریت کی عمر 40 سے 60 برس کے درمیان ہے۔ یہ لوگ انتہائی تندہی کے ساتھ کسوہ کو سونے اور چاندی کے دھاگوں کی کڑھائی سے تحریر کی گئی آیاتِ قرآنی سے مزین کرنے میں مصروف رہتے ہیں۔ہر سال نو ذوالحجہ کو وقوف عرفہ کے دن خانہ کعبہ کو ریشم سے تیار کردہ نئے غلاف سے آراستہ کیا جاتا ہے۔ کسوہ کی تیاری کے لیے 200 کے قریب افراد تقریبا نو ماہ تک غلاف کعبہ کے لیے مختص کارخانے میں مصروف عمل رہتے ہیں۔ ان تمام افراد کا تعلق سعودی عرب سے ہوتا ہے۔سال 1962 تک کسوہ مصر میں تیار کیا جاتا رہا۔ اْس کے بعد سے اب تک کسوہ سعودی عرب میں ہی تیار کیا جاتا ہے۔ کسوہ تیار کرنے والا موجودہ کارخانہ 1977 میں مکہ مکرمہ میں قائم کیا گیا۔ کسوہ کی تیاری متعدد مرحلوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس دوران تقریبا 670 کلوگرام خالص ریشم کا استعمال ہوتا ہے۔ یہ ریشم خصوصی طور پر اطالیہ سے درآمد کیا جاتا ہے جب کہ سونے اور چاندی کا پانی چڑھے دھاگے جرمنی سے منگوائے جاتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آئندہ جمعرات کے روز تبدیل کیے جانے والے کسوہ پر اس سال آنے والی لاگت 2 سے 2.5 کروڑ ریال (53.3 لاکھ سے 66.7 لاکھ ڈالر) کے درمیان ہے۔ حج کا سیزن مکمل ہونے کے بعد پرانے کسوہ کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر انہیں اہم شخصیات اور مذہبی تنظیموں میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…