لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز اسپنر سعید اجمل نے کہا کہ وہ اب نئی ورائٹی کیساتھ بنگلہ دیش کیخلاف میدان میں اتریں گے۔نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگوکرتےہوئے سعید اجمل نے کہاکہ پابندی کے بعد ٹیم میں دوبارہ منتخب ہونے پر بہت خوش ہوں اور سلیکٹرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ باؤلنگ ایکشن کی تبدیلی کے باوجود بھی ان کی ورائیٹرزمیں کمی نہیں آئی بلکہ وہ کوچز کیساتھ بہت محنت کر رہے ہیں اور وہ نئی ورائٹی کیرم بال کے ساتھ بنگلہ دیش کیخلاف میچ میں میدان میں اتریں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نوجوانوں کرکٹرز کی ٹیم میں شمولیت خوش آئند ہے اور سینئر کھلاڑی ان کا ساتھ دیں گے۔سعید اجمل نے کہا کہ بنگلہ دیش کی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم کو محنت کرنے ہو گی اور امید ہے کہ حریف ٹیم کو شکست دیں گے۔ جادو گر اسپنر سعید اجمل دوسرا اور تیسرا کے بعد اپنی نئی ورائٹی کیرم بال کرائے گے انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ ورائٹی بھی حریف کے ہوش اڑا دے گی۔
سعید اجمل نے ایک اور ’خطرناک ہتھیار ‘ تیار کر لیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
حکومت نے سولر بجلی سے متعلق نئی پالیسی پر غور شروع کردیا
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پوتے نے بیگ میں توپ کے گولے رکھ دئیے، دادی ایئرپورٹ پر پکڑی گئیں
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
سینکڑوں عمرہ زائرین رُل گئے
-
بھارت کے معروف اداکار چل بسے
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی گئی



















































