جمعرات‬‮ ، 23 جولائی‬‮ 2026 

سندھ حکومت کا مردم شماری کے ابتدائی نتائج کو مسترد کرنے کا اعلان

datetime 28  اگست‬‮  2017 |

کراچی(آن لائن )سندھ حکومت نے مردم شماری کے ابتدائی نتائج کو مسترد کرنے کا اعلان کردیا۔ سینیئر وزیر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ مردمشماری نتائج کے مسئلے پر آل پارٹیز طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم ظاھر کرنا وفاق کی سازش ہے۔ ایک منصوبے کے تحت سندھ کی آبادی کم ظاہر کی گئی ہے۔وفاقی حکومت نے قومی مالیاتی ایوارڈ میں سندھ کا حصہ نہ بڑھانے کے لئے سندھ کی آبادی کو کم کیا گیا ہے۔ مردم شماری میں سندھ کے خدشات دور نہیں کئے گئے۔

وفاق نے مردم شماری کے نتائج کو راز میں رکھ کر سندھ کے ساتھ سازش کی ہے۔ سندھ کا مطالبہ تھا کے گھر شماری کے موقعے پر ہر گھر کو فارم کی فوٹو کاپی فراہم کی جائے۔سندھ کی آبادی کم ظاہر کرنے سے سندھ کے تمام خدشات درست ثابت ہوئے ہیں۔ مزید لائحہ عمل کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کرکے ای پی سی بلائی جائے گی۔سندھ اپنے حق سے دستبردار نہیں ہوگا اپنا حق لے کر رہیں گے۔ وفاقی حکومت کو سندھ کے ساتھ زیادتی نہیں کرنے دینگے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…