جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نا اہل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن روانگی واپسی کب ہوگی؟معاملات کون سنبھالے گا؟

datetime 28  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف بدھ کو ممکنہ طور پر لندن روانہ ہو جائیں گے اور عید اپنی اہلیہ کے ہمراہ لندن میں ہی منائیں گے جب کہ این اے 120 کی انتخابی مہم کی نگرانی مریم نواز کریں گی۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ سے پاناما کیس میں نااہلی کی

سزا پانے والے سابق وزیراعظم نواز شریف بدھ کو متوقع طور پر لندن روانہ ہو جائیں گے جہاں ان کی اہلیہ کلثوم نواز پہلے علاج کے غرض سے مقیم ہیں۔ذرائع کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن ہی میں اپنی اہلیہ کلثوم نواز کے ہمراہ عید الاضحی منانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں وہ کلثوم نواز کی خیریت دریافت کریں گے اور ان کے معالجین سے بھی ملاقات کریں گے اور مرض اور اس کے علاج سے متعلق آگاہی حاصل کریں گے.ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم لاہورسے اکیلے ہی برطانیہ جائیں گے جہاں اہیلیہ کلثوم نواز کے علاوہ دیگر اہل خانہ پہلے ہی موجود ہیں جب کہ وہ عید کے چند روز بعد وطن واپس آ جائیں گے البتہ مریم نواز ملک میں رہتے ہوئے این اے 120 کی انتخابی مہم جاری رکھیں گی.دریں اثناء نواز شریف نے نیب ریفرنسز، پاناما فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست اور این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پارٹی پوزیشن اور حکمت عملی سے متعلق آج پارٹی رہنماؤں کا اہم مشاورتی اجلاس طلب کر لیا ہے.ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں مسلم لیگی رہنما پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، پرویز ملک، زاہد حامد اور آصف کرمانی سمیت دیگر مقامی رہنما بھی شرکت کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…