کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما وقاص ملک کی بھتیجی خانیوال سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاھا سے رشتہ ازواج میں منسلک ہوگئیں ۔شادی کی تقریب مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی۔شادی کی تقریب میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ،وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب ،
وفاقی وزیر طلال چوہدری ،پیپلز پارٹی کے رہنماں نوید قمر ،امتیاز شیخ ،(ن)لیگی رہنماؤں چوہدری جعفر اقبال ،کھیل داس کوہستانی سمیت وفاقی وزرا ،صوبائی وزرا مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ،ارکان پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلی اور عمائدین شہر نے شرکت کی ۔وزیراعظم نے دلہا اور دلہن کو شادی کی مبارک باد دی ۔