جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

خیبرپختونخواہ میں کرپشن کے بہتے منہ زور دریا کے سامنےپشاور کا استاد ڈٹ گیا

datetime 25  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبرپختونخواہ حکومت کے کرپشن فری ہونے کے دعوے بچوں نے آنسوئوں سے دھو کر صوبے میں ہونیوالی کرپشن دنیا کو دکھا دی۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے ایک یتیم بچوں کے سکول زمنگ کور ماڈل سکول کے ڈائریکٹر میجر حارث نے

سکول کے چیئرمین کی کرپشن کے خلاف جب احتجاجاََ استعفیٰ دیا تو اس وقت یتیم بچے ان سے لپٹ گئے اور دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ میجر حارث نے استعفیٰ دینے اور سکول چھوڑ کر جان ے قبل سکول کے طلبا اور اساتذہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر سکول کے چیریٹی فنڈز میں سے 20لاکھ کی کرپشن کی جائے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ نہ صرف طلبہ کا حق مار رہے ہیں بلکہ ان کے مستقبل کے ساتھ بھی کھیل رہے ہیں۔ اس موقع پر سکول کے یتیم طلبہ کی جانب سے انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے جس نے ہر آنکھ کو نم کر دیا۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے یتیم اور بے سہارا بچوں کیلئے زمنگ کور کے نام سے ماڈل سکول کھولا گیا تھا جو کہ چیریٹی فنڈز سے چلتا تھا ۔ جب یہ سکول کھولا جا رہا تھا تو اس سکول کے بارے میں بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا تھا کہ اس سکول کا آئیڈیا اس وقت ان کی اہلیہ ریحام خان کا ہے جو کہ یقیناََ قابل تعریف ہے۔میجر حارث کے سکول چھوڑتے وقت یتیم طلبہ کی جانب سے اپنے استاد سے محبت اور عقیدت کا منظر ویڈیو میں ملاحظہ کریں!



کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…