ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاک فوج کے سابق جنرل نے نواز شریف کو ایسا جواب دیدیا کہ سب حیران رہ گئے

datetime 25  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)نا اہل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے چند روز قبل برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بار پھر یہ سوال کیا تھا کہ مجھے کیوں نکالا؟ میرا قصور کیا ہے۔اس اہم سوال کا جواب پاک فوج کے ریٹائرڈ افسر لیفٹیننٹ جنرل طارق خان نے بڑے شاندار الفاظ میں دیا ۔ انکی انگریزی تحریر کا اردو خلاصہ کچھ یوں ہے ۔’’کل بی بی سی نے پاکستانی سیاست کے اس جوکر (نواز شریف ) کا

انٹرویو کیا اس پر میں اپنا نکتہ نظر پیش کرنا ضروری سمجھتا ہوں ۔ جنرل غلام جیلانی اور جنرل ضیاء الحق کی پیداوار نواز شریف کبھی ہمیں اس لیے لیکچر نہیں دیتا کہ اسے جمہوریت کی فکر ہوتی ہے اسکے لیکچروں اور مگر مچھ کے آنسوؤں کے پس پردہ عوامل کچھ اور ہوتے ہیں ۔آئی ایس آئی سے بریف کیس لینے والا اور اسٹیبلشمنٹ کا سب سے بڑا مہرہ یہ کہتا ہے کہ وہ قانون کا احترام کرتا ہے۔ کتنی مضحکہ خیز بات ہے۔پی سی اور ججوں پر اعتراض کرنے والے میاں جی کو شاید یاد نہیں کہ وہ خود کسی کے کاندھوں پر سوار ہو کر ہی اتنے عروج تک پہنچے ۔نواز شریف کے فیصلے معاملات اور طور طریقے تو اس قابل بھی نہیں کہ کوئی چھوٹا سا بچہ ان پر اعتبار کر لے ۔میاں صاحب اب بھی اگر تم پوچھتے ہو کہ تمہیں کیوں نکالا تمہارا قصور کیا ہے تو سنو ۔ نواز شریف تمہارا قصور یہ ہے کہ تم کچھ کرنے کے قابل ہی نہیں تھے اور نہ ہی اب ہو ۔تمہارا قصور یہ ہے کہ عوامی مینڈیٹ کے نام پر تم اور تمہارے ساتھ ملے ہوئے چور اور ڈاکو صرف پاکستان کے قومی خزانے کو نقب لگاتے رہے ہیں اسکے علاوہ تم نے کچھ نہیں کیا۔میاں نواز شریف تم نے پاکستان کو عالمی سطح پر ایک ناکام ملک کے طور پر پیش کیا ۔تم نے دوستوں اور دشمنوں سبھی کے سامنے پاکستان کا سر شرم سے جھکایا۔نواز شریف اگر اب بھی پوچھو کہ تمہیں کیوں نکالا تو مزید سنو ۔۔۔تم نے پاکستان کو لوٹا ۔تم نے بھارت

میں اپنے کاروبار پر پاکستان کا مفاد قربان کر دیا ۔تم نے سجن جندال کے کہنے پر کلبوشن جیسے پاکستان دشمن کو رو رعایت دی۔تم نے سعودی عرب میں ٹرمپ اور دنیا بھر کے حکمرانوں کی موجودگی میں پاکستان کو ذلیل کر ڈالا ۔نواز شریف صاحب اور سنو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تم نے سرکاری خزانہ ججوں میں تقسیم کیا کہ وہ تمہارے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھیں ۔ گویا یہ ملک تمہارے باپ کی جاگیر ہے ۔میاں صاحب آج بھی پاکستان میں مجموعی طور پر تمہارے ٹولے کی حکومت ہے علی بابا نہ سہی چالیس چور سہی ۔۔۔۔ تو پھر ہر طرف تمہارے حواریوں کی

موجودگی میں تمہارے خلاف سازش کس نے کی اور براہ کرم ذرا اپنے خلاف بقول تمہارے ہونیوالی بین الاقوامی سازش پر تو روشنی ڈالو۔میاں جی ذرا یہ تو بتاؤ کہ مسلم لیگ کے اتحادی جونیجو گروپ کی پیٹھ میں چھرا کس نے گھونپا ۔؟دوبار بینظیر حکومت کو رخصت کس نے کیا ؟ گیلانی کو رخصت کروانے کے لیے بذات خود عدالت میں کون موجود تھا ؟تم کس منہ سے کہتے ہو کہ پاکستان میں کسی وزیر اعظم نے اپنی مدت پوری نہیں کی ۔۔۔ میاں نواز شریف صاحب حقیقت تو یہ ہے کہ تمہیں کسی نے نہیں نکالا نہ کسی نے سازش کی تمہیں تمہاری چوری چکاری لوٹ مار دھوکہ دہی کی عادت اور فراڈ تمہیں لے ڈوبے ہیں ۔۔۔۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…