منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

چینی کمپنی کا مانسہرہ کے یتیم بچوں کیلئے 8.5ملین روپے کا عطیہ

datetime 24  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان کے شمالی علاقوں میں قراقرم ہائی وے کی تعمیر میں مصروف چینی کمپنی نے مانسہرہ کے یتیم بچوں کی مدد کیلئے 8.5ملین روپے ایس او ایس چلڈرن ویلج کے حوالے کر دیئے ہیں، اس عطیے کے ذریعے بچوں کو رہائشگاہوں ،واٹر ہیٹرز اور شمسی توانائی کے ذریعے بجلی کی فراہمی کے انتظامات کئے جائیں گے، یہ ایس او ایس ویلج 1982ءمیں تعمیر کیا گیا تھا جس میں اس وقت 160مقامی یتیم بچے موجود ہیں جن کے تمام اخراجات

مقامی سطح پر عطیات سے پورے کئے جاتے ہیں لیکن عطیات کی یہ رقم بچوں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے ناکافی ہوتی ہے۔ایس او ایس چلڈرن ویلج کے بورڈ کی رکن خولہ مصطفی نے کہا ہے کہ ہم چینی دوستوں کی طرف سے عطیہ ملنے کا شکریہ ادا کرتے ہیں کیونکہ وہ ہمارا آزمایا ہوا دوست ہے ، چینی کمپنی چائنا روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آربی سی ) نے یتیم بچوں کی مدد کی ہے اسے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوستی کو اور فروغ حاصل ہو گا ۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…