پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

بلین ٹری منصوبہ ،مذاق اُڑانے والوں کو تگڑا جواب مل گیا،بین الاقوامی طورپربڑا اعتراف،عمران خان نے ایک اوراعلان کردیا

datetime 22  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے ملک کو نعمتوں سے مالا مال کیا ہے، ہمارے حکمران اگلے الیکشن تک کی کارکردگی کا سوچتے ہیں۔ ہمارے ملک میں موجود مختلف جنگلات کو ختم کیا گیا، گلوبل وارمنگ سے متاثرہ ممالک میں پاکستان کا ساتواں نمبر ہے، بلین ٹری منصوبے کا بہت مذاق اڑایا گیا، اگر درخت نہ لگائے گئے تو ملک قحط سالی کا شکار ہو جائے گا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے یہ بات منگل کو آئی یو سی این کی جانب سے تین لاکھ پچاس ہزار ہیکٹر رقبے پر دوبارہ جنگلات اگانے پر پختونخواہ حکومت کو باضابطہ تعریفی سند دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مخالفین کو کہنا چاہتا ہوں کہ چار بین الاقوامی باڈیز نے بلین ٹری منصوبے کی تعریف کی ہے۔یہی سرکاری ملازمین ہیں یہی افسران ہیں جنہوں نے عالمی سطح کا منصوبے میں کامیابی حاصل کی۔انہوں نے کہا کہ میں پرویز خٹک کو کہتا ہوں کہ محکمہ جنگلات والوں کو ترقیاں دیں۔عمران خان نے کہا کہ نبی ؐ کی حدیث ہے کہ اگلی دنیا کیلئے ایسے رہو کہ اگلے دن مر جانا ہے اور دنیا کیلئے ایسے رہو کہ ہزار سال زندہ رہنا ہے۔ہماری حکومتوں کی ترجیحات آنے والی نسلیں کبھی نہیں رہیں بلکہ اگلا الیکشن ہوتا ہے۔ہم نے کبھی سوچا ہی نہیں کہ ہم نے ماحولیات کا تحفظ کرنا ہے۔کندیاں چیچہ وطنی اور چھانگا مانگا کے جنگلات ختم ہو گئے۔گزشتہ ادوار میں پختونخوا میں دو سو ارب روپے کی لکڑی کاٹی گئی۔ٹمبر مافیا نے سیاستدانوں سے مل کر پیسہ بنانے کے لیے قوم کا مستقبل تباہ کرنے کی کوشش کی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا نمبر ساتواں ہے۔اگر آج ہم نے کچھ نہ کیا تو پچاس سال بعد پاکستان میں قحط پڑیں گے۔ماحولیات کے تحفظ کے لیے بڑا اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

بلین ٹری منصوبہ شروع کیا تو ان لوگوں نے بڑا مذاق اڑایا جو ترقی کو اشتہارات کی حد تک سمجھتے ہیں۔ صوبہ خیبرپختونخوا دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثرتھا۔دیگر مسائل کی وجہ سے پیسہ کم تھا اسکے باجود پرویز خٹک نے اچھا کام کیا۔جس دن حکومت کو عوام کا تعاون مل جاتا ہے تو ہر ٹارگٹ حاصل کیا جا سکتا ہے ۔گزشتہ ہفتے پختونخوا میں اتنی خوبصورت جگہیں دیکھی ہیں۔

پانچ چھ سڑکیں بنانی ہیں اسکے بعد لوگ سوئٹزرلینڈ کو بھول جائیں گے۔ہمارے حکمرانوں کو معلوم ہی نہیں کہ پاکستان کتنا خوبصورت ملک ہے کیونکہ وہ چھٹیاں لندن میں گزارتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ سیاحت کے نئے مقامات بنارہے ہیں جس سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ عوام اور حکومت ایک ہو جائے تو ٹرمپ یا امریکا کچھ نہیں کر سکتے۔یہ خوف نہیں ہونا چائیے کہ امریکا پیسہ نہیں دے تو کیسے معاملات چلیں گے۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…