بدھ‬‮ ، 22 جولائی‬‮ 2026 

بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم اب کون چلائے گا؟فیصلہ ہوگیا

datetime 22  اگست‬‮  2017 |

لاہور ( این این آئی) کلثوم نواز کی جگہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلائیں گی اور ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد کلثوم نواز انتخابی مہم کے آخری ہفتے میں شریک ہوں گی۔یادر ہے کہ اس سے قبل مریم نواز 2013ء کے عام انتخابات میں اسی حلقے میں اپنے والد نوازشریف کی بھی انتخابی مہم چلا چکی ہیں ۔، واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ اور مسلم لیگ (ن) کی حلقہ این اے 120سے امیدوار بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے

تاہم برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم کلثوم نواز طبی معائنے کے لئے چند روز قبل لند ن گئی تھیں جہاں ان کے ٹیسٹ لئے گئے تو ان کو گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی ہے۔ برطانوی ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ گلے کا کینسر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جو کہ قابل علاج ہے اور جلد ہی بیگم کلثوم نواز کو علاج شرو ع کردیا جائے جس سے وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی ۔دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز اپنی فیملی کے ہمراہ نجی دورے پر لندن روانہ ہوگئے ۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے حمزہ شہباز اپنی فیملی کے ہمراہ گزشتہ روز علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے نجی ائیرلائن کے زریعے لندن روانہ ہوئے ۔ روانگی سے قبل حمزہ شہباز نے این اے 120کی الیکشن کمیٹی سے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق مختصر گفتگو بھی کی۔رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز میری والدہ کی طرح ہیں، این اے 120کا ضمنی الیکشن اپنا انتخاب سمجھ کر اس کی نگرانی کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ وارڈ لیول کی جو ذمہ داریاں ملیں ہیں، ان کیلئے کمیٹیاں بنا دیں، میں باہر رہ کربھی روزانہ این اے 120کی الیکشن مہم کی نگرانی کروں گا، انشااللہ ضمنی انتخابات میں فتح مسلم لیگ (ن) کی ہو گی۔ یاد رہے کہ این اے 120 لاہور کی سیٹ پر پولنگ 17 ستمبر کو ہو گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…