لاہور ( این این آئی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی اہلیہ اور مسلم لیگ (ن) کی حلقہ این اے 120سے امیدوار بیگم کلثوم نواز کو گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے تاہم برطانوی ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کے گلے کا کینسر قابل علاج ہے اور وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگم کلثوم نواز طبی معائنے کے لئے چند روز قبل لند ن گئی تھیں جہاں ان کے ٹیسٹ لئے گئے تو ان کو گلے کے کینسرکی تشخیص ہوئی ہے۔
برطانوی ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ گلے کا کینسر ابھی ابتدائی مراحل میں ہے جو کہ قابل علاج ہے اور جلد ہی بیگم کلثوم نواز کو علاج شرو ع کردیا جائے جس سے وہ جلد صحت یاب ہو جائیں گی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کلثوم نواز کی جگہ ان کی صاحبزادی مریم نواز اپنی والدہ کی انتخابی مہم چلائیں گی اور کلثوم نواز انتخابی مہم کے آخری ہفتے میں شریک ہوں گی۔یادر ہے کہ اس سے قبل مریم نواز اسی حلقے میں اپنے والد نوازشریف کی بھی انتخابی مہم چلا چکی ہیں ۔