جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

ذی الحج کا چاند ، سعودی عرب میں اعلان کر دیا گیا

datetime 21  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد عیدالاضحیٰ یکم ستمبر کو منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی نے کہا کہ سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے شواہد نہیں ملے

اس لیے یکم ذی الحج 23 اگست کو ہو گی اور سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں عیدالاضحیٰ یکم ستمبر بروز جمعتہ المبارک کو ہو گی۔ پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں منگل کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہو گا لیکن ماہرین فلکیات کے مطابق منگل کو چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں۔ دریں اثناء کویت کے محکمہ موسمیات و فلکیات نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں عید الاضحی یکم ستمبر بروز جمعتہ المبارک کو منائی جائیگی۔ کویت میں ذوالحجہ کا آغاز 23 اگست بروز بدھ سے ہوگا۔دوسری طرف فلکیات کے ماہرین نے اس بات کا دعویٰ بھی کیا کہ دیگر خلیجی ممالک بشمول متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب میں بھی عید الاضحی بروز جمعتہ المبارک یکم ستمبر کو ہی منائی جائے گی اور حج 31 اگست کو ہوگا۔ پاکستان میں ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں کراچی میں منگل کو مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہو گا لیکن ماہرین فلکیات کے مطابق منگل کو چاند نظر آنے کے امکانات بہت کم ہیں اس طرح اب پاکستان میں عید 2 ستمبر کو ہونے کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…