اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مونیکا لیونسکی سے تعلق، عمران خان اور طاہرالقادری میں کیا گفتگو ہوئی؟ عائشہ گلالئی نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا، تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلسوں میں موجود خواتین کو ہماری خواتین کہتے ہیں۔
شاہ محمود قریشیاور جہانگیر ترین جلسوں میں خواتین کو بیٹیاں اوربہنیں کہتے ہیں۔ ان کے ایسا کہنے کے باوجود لوگ اپنی خواتین کو جلسہ میں لے آتے ہیں، عمران خان بل کلنٹن نہیں نہ اور نہ ہی وہ پاکستان کے صدر بن سکتے ہیں۔عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ میری پریس کانفرنس کے بعد سوشل میڈیا پر الزامات لگائے گئے،مونیکا لیونسکی کا کیس میرے ساتھ ملانا شرمناک ہے،میرا کیس غیر مناسب پیغامات تک محدود ہے۔ عائشہ گلالئی نے جماعت اسلامی کے بارے میں کہا کہ پتہ چلا ہے کہ جماعت اسلامی کمیٹی کی مخالفت کر رہی ہے۔ جماعت اسلامی عمران خان کو اپنے پیچھے نہ چھپنے دے۔ عائشہ گلالئی نے کہاکہ ایک سیاسی پارٹیکے قائد نے میرے خاندان اور میرے بارے باتیں کیں۔ انہوں نے کہاکہ عوامی تحریک کے طاہر القادری نے 14 افراد کی موت کا مذاق بنا رکھا ہے۔ طاہر القادری اپنے آپ کو عالم کہتے ہیں میں انہیں انتہا پسند سمجھتی ہوں۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق ملنا چاہیے، ان پاکستانیوں کو الیکٹرانک مشینوں کے ذریعے ووٹ کی سہولت دی جانی چاہیے۔