اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )اپنے لئے رشتہ تلاش کرتی ریشم نے شادی سے توبہ کر لی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریشم نے شوبز دنیا میں شادی شدہ جوڑوں میں جھگڑوں اور طلاقوں کے خوف سے شادی سے انکار کر دیا ہے۔ اپنے لئے رشتہ تلاش کرتی ریشم نے شادی سے توبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ ڈر لگتا ہے شوبز کی شادیاں زیادہ نہیں چلتیں۔ اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ شادی نبھانے کا نام ہے اور اب شوبز میں ہونے والی شادیاں ناکام ہو رہی ہیں۔اس لئے شادی کا ارادہ ملتوی کردیا ہے۔