ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

چوہدری نثار کی چھٹی ،ن لیگ میں ا ختلافات عروج پر،رانا ثناء اللہ نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 20  اگست‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی)صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) میں کوئی انتشار نہیں اور پارٹی پہلے سے زیادہ متحد اور یکسو ہے ، چوہدری نثار نے اپنی گزشتہ پریس کانفرنس میں کہا تھاکہ انہیں مشاورت کے عمل سے علیحدہ کر دیا گیا جس کے بعد وہ دوبارہ اس عمل میں شامل ہو گئے تھے میرے خیال میں وہ اب پھر مشاورت کے عمل میں شامل نہیں ،

عدالت عظمیٰ کی طرف سے کہا گیا تھاکہ نیب فوت ہو چکا بلکہ دفن ہو گیا لیکن اب مردے نے کیسے برق رفتاری سے کام شروع کردیا اس میں کونسی روح پھونک دی گئی ہے؟۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ میرے خیال میں چوہدری نثار علی خان کے پانامہ کیس ، جے آئی ٹی کے معاملے پر پارٹی کے اندر بننے والی حکمت عملی کے حوالے سے اعتراضات ہیں ۔ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ اس معاملے میں ہاتھ باندھ کر کھڑے ہو جائیں اور کچھ کا خیال تھا کہ ہمیں جے آئی ٹی کی تشکیل او ردیگر معاملات پر قوانین کے مطابق اعتراضاات اٹھانے چاہئیں ۔ یہ ہو سکتا ہے کہ چوہدری نثار کا یہ نقطہ نظر ہو کہ اگر ان کی حکمت عملی پر عمل کیا جاتا تو یہ نقصان نہ ہوتا کیونکہ اس کا انہیں بھی نقصان ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب نیب کے معاملے پر بھی پارٹی میں مختلف آراء پائی جاتی ہیں ۔پارٹی میں ایک سوچ ہے کہ عدالت عظمیٰ کہہ چکی ہے کہ نیب فوت ہو گیا بلکہ دفن ہو گیا لیکن آج نیب نے کیسے بر ق رفتاری سے کام شروع کر دیا ،اس میں کونسی روح پھونک دی گئی ہے ۔ جب فیصلہ ہو چکا ہے اور ریفرنس دائر ہوتانظر آرہا ہے اور کیا فیصلہ ہونا ہے توہم سمجھتے ہیں کہ اس میں پیش ہو کر اسے کیوں عزت بخشی جائے اور اس میں پیش نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ میری چوہدری نثار سے گزارش ہے کہ ان کا گلہ اور اظہار خیال سر آنکھوں پر لیکن اس کا اظہار بذریعہ پریس کانفرنس کرنے کی بجائے پارٹی کے اندر کیا جائے تو زیادہ بہتر ہوگا اور یہ ویسے بھی ان کے شایان شان نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…