بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حج کے موقع پر کتنے لاکھ لوگوں نے زبردستی مکہ مکرمہ میں گھسنے کی کوشش کی؟ کتنے ہزار پاکستانی شامل ہیں؟

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حج موسم کے آغاز سے لے کر اب تک ایک لاکھ 20ہزار60غیر قانونی عازمین نے مکہ مکرمہ دراندازی کی کوشش کی 25شوال سے 24ذو القعدہ تک مکہ مکرمہ کی مختلف چوکیوں سے واپس کئے جانے والے غیر قانونی عازمین کے علاوہ 61 ہزار524گاڑیوں کو بھی واپس کردیا گیا ہے۔سعودی محکمہ امن عامہ کے ٹویٹر پر جاری ہونے والے اعداد وشمار میں بتایا گیاہے کہ حج اجازت ناموںکے بغیر شہر مقدس میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کو واپس کرنے کے علاوہ حج موسم کے بعد ان کےخلاف ضابطے کے مطابق کارروائی ہوگی۔دوسری طرف محکمہ امن

عامہ نے مکہ مکرمہ لے جانے والے تمام راستوں پر چوکیاں قائم کر رکھی ہیں جن میں جدید آلات اور مشینیں فراہم کر دی گئی ہیں۔حج اجازت نامہ کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والوں کے فنگر پرنٹس لے کر انہیں واپس کردیا جاتا ہے ۔ بعد ازاں ان کا نام محکمہ پاسپورٹ کی بلیک لسٹ میں شامل کیا جاتا ہے۔اقامہ تجدید کرنے پر یا خروج وعودہ لینے کے وقت محکمہ سے رجوع کرنے پر ان کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے اعلان کر رکھا ہے کہ اجازت نامہ کے بغیر حج کرنے کی کوشش کرنے والے غیرملکیوں کو مملکت سے بیدخل کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…