بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

چینی کمپنی اسلام آباد میں افغان ایمبیسی کمپلیکس تعمیر کریگی

datetime 20  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی) چین کی ایک معروف تعمیراتی کمپنی پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں افغان ایمبیسی کمپلیکس تعمیر کرے گی ، اس کمپلیکس پر 17ملین ڈالر لاگت آئے گی ، اس سلسلے میں گذشتہ روز ڈپلومیٹک انکلیو میں کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں افغانستان کے نائب وزیر خارجہ ناصر احمد اندیشہ

، پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ اور افغانستان کے سفیر عمر زاخیل وال نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے مسٹر اندیشہ نے کہا کہ افغانستان کے نئے سفارتخانے کی عمارت دنیا میں سب سے بڑی سفارتخانے کی عمارت ہو گی جو پاکستان کے ساتھ افغانستان کے اچھے تعلقات کی مظہر ہو گی ۔انہوں نے ایمبیسی کی عمارت کی تعمیر میں چین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا ۔افغانستان کے سفیر زاخیل وال نے کہا کہ انہیں توقع ہے کہ کمپلیکس کی تعمیر دو سال میں مکمل ہو جائے گی ، کمپلیکس کی تعمیر چینی کمپنی انہوئی کنسٹرکشن انجنیئرنگ گروپ کررہا ہے ۔گروپ کا کہنا ہے کہ کمپلیکس کی عمارت 23800مربع میٹر پر تعمیر کی جائے گی اور اس میں سفیر کی رہائش گاہ سفارتی عملے کی رہائش گاہیں ، قونصلر سیکشن اور دیگر تمام ضروریات موجود ہوں گی ۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…