منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

’’جب بلاوا آتا ہے تو ناممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے۔۔۔! پسماندہ افریقی ملک کے بزرگ کی ڈرون طیارے پر حج کی خواہش ترک حکومت کے ہاتھوں کیسے پوری ہوئی؟ ایمان افروز واقعہ

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ’’جب بلاوا آتا ہے تو ناممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے۔۔۔! پسماندہ افریقی ملک کے بزرگ کی ڈرون طیارے پر حج کی خواہش ترک حکومت کے ہاتھوں کیسے پوری ہوئی؟ تفصیلات کے مطابق جب بلاوا آتا ہے تو ناممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے، اس بات پر مسلمان یقین رکھتے ہیں،

روپیہ پیسہ ہونے کے باوجود اگر بلاوا نہیں آتا تو حاضری نصیب نہیں ہو سکتی اور جب اللہ کی طرف سے بلاوا آ جاتا ہے تو غریب اور مجبور لوگوں کے لیے بھی بڑے بڑے اسباب پیدا ہو جاتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ افریقہ کے ملک گھانا میں پیش آیا، گھانا کے رہائشی الحسن عبداللہ کو حاضری کے لیے بلاوا آیا تو اس کے اسباب ترکی میں پیدا کیے۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ ترکی کا چینل ٹی آر ٹی اپنی ٹیم کے ساتھ ڈاکومینٹری کی شوٹنگ گھانا کے ایک گاؤں میں کر رہا تھا، دوران شوٹنگ ان کا ڈرون کیمرہ گر گیا، جو قریب موجود ایک دیہاتی الحسن عبداللہ نے اٹھا لیا، جب چینل کے یہ لوگ ڈرون لینے وہاں پہنچے تو الحسن عبداللہ نے ایک دلچسپ خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ کیا یہ ڈرون تھوڑا بڑا نہیں ہوسکتا تاکہ یہ مجھے مکہ لے جائے۔ ترکی کے صحافی نے اس بزرگ دیہاتی کی یہ خواہش تصویر کے ساتھ ٹوئٹر پر شیئر کردی جو ترک سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔ جس کے بعد ترک حکومت نے فوری طور پر گھانا کے اس دیہاتی الحسن عبداللہ سے رابطہ کیا، پہلے اسے سرکاری خرچ پر پہلے ترکی بلایا گیا، ترکی میں اس کی خوب خاطر مدارت کی گئی اس کے بعد الحسن عبداللہ کو سرکاری خرچ پر حج پر روانہ کردیا گیا۔ ترکی کے اعلیٰ حکام نے انہیں استنبول ایئر پورٹ سے حج کے لیے روانہ کیا۔ سچ کہتے ہیں جب بلاوا آتا ہے تو ایسے آتا ہے کہ ناممکن بھی ممکن ہو جاتا ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…