اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اپنی اولاد کو شام بھیجو! وہاں جنت کے دروازے ابھی بھی کھلے ،ایران میں ’’خاموش آتش فشاں ‘‘پھوٹ پڑا

datetime 19  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی)سوشل میڈیا پر سرگرم ایرانی کارکنان کی جانب سے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر ایک پیغام پھیلایا جا رہا ہے جس میں انہوں نے اپنے ملک کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی اولاد کو حرم کے دفاع کے نام پر شام میں جنگ کے لیے بھیجیں۔ یہ وہ ہی لوگو ہے جس کے نام پر ہزاروں ایرانی نوجوان اپنی جانوں کو گنوا چکے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ایران 2012 سے بشار الاسد کی حکومت اور خطے میں توسیع پسندی کے حوالے سے اپنی حکمت عملی کے دفاع کے لیے ایرانی، افغانی اور پاکستانی ملشیاؤں شام کی جنگ میں جھونک رہا ہے۔بشار الاسد کی بقاء کی خاطر اپنے ملک کے مالی اور جانی نقصان کے مخالف ایرانی نوجوانوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ شام میں جنت کے دروازے ابھی تک کھلے ہوئے ہیں مگر افسوس کہ ملک کے ذمے داران شام میں لڑنے کے لیے نہیں گئے اور وہ محض اپنے مذہبی پیغام کو زبانی طور پھیلانے اکتفا کیے بیٹھے ہیں۔ایران کے اندر کی رپورٹوں کے مطابق شام میں ایرانی ہلاکتوں کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہو چکی ہے ، ان میں آخری ہلاکت محسن حججی نام نوجوان کی ہوئی۔شام میں مارے جانے والے ایرانیوں میں سب سے زیادہ شہریوں کا تعلق دارالحکومت تہران سے ہے۔ اس کے بعد دوسرے نمبر پر قْم شہر ہے۔ اس کے بعد کرمان شاہ، مازندران، کیلان، سمنان، کرمان، یزد اور پھر اہواز ہے۔ سوشل میڈیا پر سرگرم ایرانی کارکنان کی جانب سے واٹس ایپ اور ٹیلی گرام پر ایک پیغام پھیلایا جا رہا ہے جس میں انہوں نے اپنے ملک کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی اولاد کو حرم کے دفاع کے نام پر شام میں جنگ کے لیے بھیجیں

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…