بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

ڈان لیکس،چوہدری نثار نے بجلیاں گرادیں، دھماکہ خیز انکشافات، ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی

datetime 18  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان محمد اسلم شاہد نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کچھ لوگوں نے کیوں اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا سارا بوجھ وزارت داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے، کاش وہ اپنے بیان میں وہ یہ بھی وضاحت کر دیتے کہ انکی کارستانیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے وہ وزارتِ داخلہ سے کس قسم کی مدد کی توقع کر رہے تھے۔ اگر وہ اتنے ہی معصوم ہیں توانہیں اپنی حکومت کو یہ مشورہ دینا چایئے کہ ڈان لیکس کمیٹی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تاکہ سب کچھ واضح ہو جائے۔

جمعہ کو سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید کے وفاقی وزارت داخلہ سے متعلق بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے ترجمان محمد اسلم شاہد نے کہا کہ معلوم نہیں کچھ لوگوں نے کیوں اپنی غلطیوں اور کوتاہیوں کا سارا بوجھ وزارتِ داخلہ اور اسٹیبلشمنٹ پر ڈال دیا ہے، ایسا لگتا ہے کہ ایسے لوگوں کی سوئی وزارتِ داخلہ اور سابق وزیرِ داخلہ پر آکر پھنس گئی ہے۔ کاش وہ اپنے بیان میں وہ یہ بھی وضاحت کر دیتے کہ انکی کارستانیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے وہ وزارتِ داخلہ سے کس قسم کی مدد کی توقع کر رہے تھے۔ترجمان نے مزید کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جس چھ رکنی کمیٹی نے انکے خلاف ڈان لیکس میں فیصلہ دیا اسکا صرف ایک ممبر وزارتِ داخلہ جبکہ باقی پانچ ممبر وفاقی یا صوبائی حکومت کے ماتحت تھے، اگر وہ اتنے ہی معصوم ہیں توانہیں اپنی حکومت کو یہ مشورہ دینا چایئے کہ ڈان لیکس کمیٹی رپورٹ منظر عام پر لائی جائے تاکہ سب کچھ واضح ہو جائے، ان میں یہ بھی اخلاقی جرات ہونی چاہیے کہ قوم سے پہیلیاں پچھوانے کی بجائے سازش کے بارے میں کھل کر وضاحت کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا


ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…