لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب کیسز سے بچنے کیلئے نواز شریف اور مریم نواز کو ایئر ایمبولینس کے ذریعے لندن پہنچانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں 13 ایئر کنڈیشنڈ کمرے تیار کرلیے گئے ہیں لیکن حسن نواز لندن بھاگ گئے ہیں، حسین نواز اور کلثوم نواز بھی باہر ہیں
جبکہ طارق شفیع بھی لندن میں ہیں، یہاں صرف مریم اور نواز شریف رہ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جمعرات کی صبح جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کی میٹنگ میں فیصلہ ہوا ہے ”چونکہ نواز شریف کی دل کی سرجری ہوئی تھی اور اب وہ مسئلہ کر رہی ہے اس لیے انہیں علاج کی سخت ضرورت ہے، کچھ دنوں میں ایک ایئر ایمبولینس آئے گی اور مریم نواز اس میں اپنے والد نواز شریف کو لے کر لندن چلی جائیں گی“۔