بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کو ایک اور جھٹکا ، دو اہم رہنماؤں کا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

datetime 18  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آئی این پی) سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق کے بھائیوں ملک اخلاق اعوان اور محمد مالک اعوان نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ انہوں نے پاکستان پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویثرن کے جنرل سیکرٹری طاہر اختر اعوان

کی قیادت میں پنجاب کے صدر قمر الزامان کائرہ سے انکی رہائش گاہ لالہ موسیٰ میں ملاقات کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ یہ اعلان کیا۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور پارٹی کے پر قسم کی جدوجہد میں بھر پور کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدرس اعجاز احمد چیمہ اور جنرل سیکرٹری خواجہ اویس مشتاق ایڈووکیٹ اور دیگر پارٹی کارکنوں نے دونوں بھائیوں اور دیگر کی پارٹی میں شمولیت کا خیر مقدم کیا ہے اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ہے۔یاد رہے کہ ملک خالق اعوان 1988ء میں پی پی 121 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار تھے تاہم 2008ء میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے پی پی پی میں شامل ہونے پر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کی تحریک انصاف میں شمولیت پر ایک مرتبہ پھر پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں اور قیاس کیا جارہاہے کہ وہ پی پی 121میں مضبوظ امیدوار کے طور پر سامنے آئیں گے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…