ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

حنیف عباسی کے بُرے دن شروع،ایسا کام ہوگیا کہ کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا

datetime 17  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)حنیف عباسی کے بُرے دن شروع،ایسا کام ہوگیا کہ کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا ہوگا،ایفڈرین کیس:ازسرنو تحقیقات کا آغاز ٗ اثاثوں کی تفصیلات طلب ،حنیف عباسی، ان کی اہلیہ دو بیٹیوں، بیٹے اور بھائی کے نام اثاثوں کی بھی تفصیلات طلب،پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما حنیف عباسی کیخلاف ایفڈرین کیس میں ازسرنو تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ٗ انسداد منشیات فورس نے حنیف عباسی اوراسکے اہلخانہ سے بینک اکاؤنٹس ٗاثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور بغیر اجازت رقم منتقلی سے بھی روک دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات فورس کی جانب سے حنیف عباسی کیخلاف منشیات کیس کی مزید انکوائری کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں حنیف عباسی اور اس کے اہل خانہ کو اپنے تمام بینک اکاؤنٹس اور اثاثوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ نوٹس میں کہا گیا کہ حنیف عباسی، اپنی اہلیہ دو بیٹیوں، بیٹے اور بھائی کے نام اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں، مذکورہ تمام افراد بغیراجازت کسی اور شخص کو رقم کی منتقلی نہ کریں ٗاے این ایف نے حنیف عباسی اور ان کے اہل خانہ سے بینک ٹرانزیکشنز، قرضوں، سرمایہ کاری، انشورنش کمپنیوں کو ادائیگیوں یا پریمیم سے متعلق بھی معلومات طلب کی ہیں۔ نوٹس میں کہا گیا کہ ایک لاکھ سے زائد بینک ٹرانزیکشنز، چیکس، بینک ڈرافٹ، ٹرانسفر لیٹر، ڈپازٹ سلپ، بینک چیک بک سیریل نمبر سے متعلق بھی آگاہ کیا جائے، حنیف عباسی اور اس کے اہلخانہ سے فاران ریمیٹنس کی معلومات بھی مانگی گئی ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما حنیف عباسی کیخلاف ایفڈرین کیس میں ازسرنو تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ٗ انسداد منشیات فورس نے حنیف عباسی اوراسکے اہلخانہ سے بینک اکاؤنٹس ٗاثاثوں کی تفصیلات طلب کر لیں اور بغیر اجازت رقم منتقلی سے بھی روک دیا گیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…