جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

’’میں اپنے والد کی نا اہلی کا بدلہ حسینہ واجد کی طرح لوں گی‘‘ مریم نواز کا بنگلہ دیش کا حوالہ دے کر خطرناک بیان!!

datetime 17  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈپٹی اسپیکرسندھ اسمبلی شہلارضا نے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر اور مریم نواز کے بیانات بہت خطرناک ہیں، چوہدری نثارکو ان لوگوں کو سمجھانا چاہئے کہ وہ کیا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےنجی ٹی وی چینل اے آر وائی کے پروگرام میں میزبان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا،

اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید بھی موجود تھے۔شہلا رضا نے کہا کہ سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بتایا بھی تھا کہ ملک کو بیرونی خطرات درپیش ہیں، اس کے باوجود نااہل وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے زوہر کیپٹن صفدر کے بیانات کافی حد تک خطرناک ہیں۔مریم نواز کا بیان تھا کہ اپنے والد کی نااہلی کا بدلہ حسینہ واجد کی طرح لوں گی، جبکہ نواز شریف کے داماد نے اپنے ایک خطاب میں نئے بنگلہ دیش کا حوالہ دیا، سب کچھ جانتے ہوئے بھی تصادم کا راستہ اختیار کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارکو ان لوگوں کو سمجھانا چاہئے کہ وہ کیا کررہے ہیں، ملک کو اندرونی نہیں بیرونی خطرات درپیش ہیں۔ایک سوال کے جواب میں پی پی رہنما شہلا رضا کا کہنا تھا کہ ماضی میں پی پی رہنماؤں کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا لیکن اب حسن اور حسین نواز کا نام نہیں ڈالا گیا، حسن حسین نواز کل کو واپس نہ آئے تو آپ کیا کرلیں گے، شہلارضا نے خدشہ ظاہر کیا کہ چیئرمین نیب نوازشریف کے معاملےمیں انصاف نہیں کرپائیں گے۔پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کہا کہ شریف فیملی کا نام ای سی ایل میں ڈالنا چاہئے،سال دو ہزار میں بھی یہ لوگ معاہدہ کرکے بھاگ گئے تھے۔چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کا نام تو ای سی ایل میں ڈال دیا گیا لیکن ظفرحجازی نے جن کیلئے کام کیا ان کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…