اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اقرار الحسن نے ٹی وی سے کنارہ کشی کا اعلان کر دیا، حیرت انگیز وجہ سامنے آ گئی، تفصیلات کے مطابق سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر رضوان راضی نے کہا کہ دوسروں پر بھارتی جاسوس ہونے کا الزام لگانے والے اے آر آئی ٹی وی کے مالکان 1998 سے بھارت سرکار کو 20 من ماہانہ سونے کی فراہمی کا ٹھیکہ رکھتے ہیں۔ اس کے جواب میں اینکر پرسن اقرار الحسن نے دعویٰ کیا کہ اگر کوئی شخص اے آر وائی گروپ کا بھارت میں کاروبار
ثابت کر دے تو آئندہ کبھی وہ ٹی وی پر نظر نہیں آئیں گے۔ سینئر صحافی کے اس دعویٰ کے اے آروائی کے مالکان بھارت میں کاروبار کرتے ہیں پر اقرار الحسن بھی میدان میں آگئے اور انہوں نیچیلنج دے دیا کہ اے آر وائی گروپ کے مالکان کا ایک بھی کاروبار بھارت میں ثابت کردیں تو میں دوبارہ کبھی ٹی وی پر نہیں آؤں گا اور اقرار الحسن نے سینئر صحافی رضوان راضی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اگر آپ اپنا دعویٰ سچا ثابت کرنے میں ناکام رہے تو آپ کو معافی مانگنا ہو گی۔