پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ میں شامل اویس لغاری ،دانیا ل عزیز ،طلال چوہدری،عثمان ابراہیم،سید ایاز شیرازی،ممتاز تارڑ،دوستین ڈومکی کے قلمدانوں کے حوالے سے معاملات طے نہ ہو سکے، نوٹیفیکیشن تاخیر کا شکار

datetime 15  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ باد ( آ ئی این پی )وفاقی کابینہ میں شامل وفاقی وزراء اویس لغاری ،دانیا ل عزیز جبکہ وزرائے مملکت ،طلال چوہدری،بیرسٹر عثمان ابراہیم،سید ایاز علی شیرازی،ممتاز تارڑ،دوستین خان ڈومکی کے محکموں کے حوالے سے معاملات طے تاحال نہ ہو سکے جس کے باعث

ابھی تک ان کے قلمدانوں کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کیا جاسکا۔تفصیلات کے مطابق سردار اویس لغاری کو وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور دانیا ل عزیز کو وفاقی وزیر برائے نجکاری بنانے کا عندیہ دیا گیا تھا لیکن تا حال اس حوالے سے معاملات طے نہ ہونے کی وجہ سے ان کے قلمدانوں کے حوالے سے باضابطہ نو ٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔ دوستین خان ڈومکی،سید ایاز علی شیرازی، ممتاز احمد تارڑ،طلال چوہدری،بیرسٹر عثمان ابراہیم بطور وزارئے مملکت حلفٖ اٹھا چکے ہیں۔ طلال چوہدری کو وزیر مملکت برائے داخلہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا اور وہ حلف لینے کے بعد وزارت داخلہ میں دفتر میں بھی چلے گئے تھے تاہم وہاں سے انکو واپس بلایا گیا تھا۔ ان کے قلمدان کے حوالے سے بھی ابھی تک نو ٹیفیکیشن جاری نہیں کیا گیا ۔بیرسٹر عثمان ابراہیم کو وزیرمملکت برائے قانون بنانے کے بارے میں کہا گیا تھا لیکن ان کو بھی ابھی تک کوئی محکمہ الاٹ نہیں کیا گیا۔(و خ )



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…