بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

جنوری کی طرح پٹرول کی شدید قلت کا خطرہ

datetime 3  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئل کمپنیوں کی ایڈوائزری کونسل (او سی اے سی) جو آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ریفائنریوں کا ایک نمائندہ ادارہ ہے، اس نے حکومت کو خبردار کیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی شدید قلت کا خطرہ بڑھتا جارہا ہے، اس لیے کہ مایع قدرتی گیس (ایل این جی) کی درآمدات کے تناظر میں بندرگاہ پر رکاوٹیں بڑھ رہی ہیں۔یہ تنبیہ اس سال جنوری میں خیبرپختونخوا اور پنجاب سمیت ملک کے اہم حصوں میں پٹرول کے شدید بحران کی ایک یاددہانی ہے۔او سی اے سی نے حکومت پر زور دیا ہے کہ برتھ میں کھڑے آئل لانے والے جہازوں کو آپریشن کے طریقہ کار کے تازہ ترین معیار کے ساتھ ترجیح دے اور اگر وہ دوسرےبحران سے بچنا چاہتی ہے تو بندرگاہ پر بڑے پیمانے پر ترقیاتی سرگرمیاں شروع کرے۔ایڈوائزری کونسل نے پورٹ قاسم اتھارٹی کی جانب سے پیش کیے گئے خدشات کی حمایت کی ہے جو چند روز قبل پورٹ کی برتھ پر کھڑے جہازوں کی تاخیر کے سلسلے میں تھی، اور واضح کیا ہے کہ ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایل این جی کی درآمد کا ایک اہم آپریشن بغیر کسی مناسب تیاری کے شروع کردیا گیا۔
اہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے فوجی آئل ٹرمینل کمپنی (فوٹکو) کے چیف آپریٹنگ آفیسر حسن سبکتگین کے ساتھ ایک اجلاس کے بعد او سی اے سی نے اپنے خدشات پیش کیے۔ اس اجلاس میں اہم آپریشنل مسائل پر تبادلہخیال کیا گیا۔او سی اے سی نے وفاقی حکومت کو تحریر کیا ہے کہ ”پورٹ قاسم پر ایل این جی ٹینکرز کی ہینڈلنگ سے منسلک ایسے عوامل کی ایک بڑی تعداد ہے، جس کا فوٹکو اور پی او ایل تک آئل ٹینکر کی نقل و حمل کی منصوبہ بندی، شیڈیولنگ پر شدید اثر پڑسکتا ہے۔تقریباً 35 کروڑ ٹن ایل این جی سالانہ یا دو کروڑ نوّے لاکھ ٹن ماہانہ لائی جائے گی۔ بین الاقوامی سیفٹی کی ضروریات کے پیش نظر یہ ممکن تھا کہ تقریباً چالیس ہزار سے پینتالیس ہزار ٹن کے چھوٹے سائز کے کارگو لایا جاتا، بجائے 80 ہزار ٹن کی استعداد کے۔ تاہم اس کے نتیجے میں ایل این جی لانے والے جہازوں کی تعداد ایک اندازے کے مطابق ایک مہینے میں سات ہوگی۔
انٹرنیشنل گیس ٹینکرز اینڈ ٹرمینل آپریٹرز سوسائٹی کی سیفٹی سے متعلق بین الاقوامی ضروریات کے تحت لازم ہے کہ ایل این جی کے جہاز اور دیگر جہازوں کے درمیان اس وقت ایک کلومیٹر تک کا فاصلہ رکھا جائے، جب وہ بیک وقت پورٹ میں داخل ہورہے ہوں۔بلند لہروں کے عرصے کے دوران پورٹ پر اوسطاً تین جہاز داخل ہوتے ہیں اور ایک اندازے کے مطابق اگر پی او ایل کے جہازوں کو پورٹ میں داخلے اور نکلنے میں ترجیح نہ دی گئی تو برتھنگ یا پورٹ کی موجودہ تاخیر آٹھ سے دس دنوں کی ہوسکتی ہے۔او سی اے سی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈاکٹر الیاس فاضل نے کہا کہ اس تاخیر کا اثر جہازوں کی واپسی کے اوقات پر پڑے گا، اور پی او ایل کی مصنوعات کی تقسیم کی سرگرمیاں متاثر ہوں گی۔ اگر اس سے نمٹا نہ گیا تو ملک کے بالائی علاقوں میں پٹرول مصنوعات کی قلت کی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…