جمعرات‬‮ ، 04 جون‬‮ 2026 

ڈانٹ ڈپٹ کے بعد حنیف عباسی اور نوازشریف کا پہلا رابطہ، کیا بات ہوئی؟حیرت انگیزانکشافات‎

datetime 14  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کے بارے میں افواہیں غلط ثابت ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق نااہل سابق وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد سے لاہور ریلی کے دوران مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے رہنما حنیف عباسی کے بارے میں یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ راولپنڈی کا جلسہ بھرپور نہ ہونے کے باعث انہیں نواز شریف نے شدید غصے اور تنقید کا نشانہ بنایا جس پر انہوں نے (ن) لیگ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تاہم یوم آزادی کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے قوم کو 70ویں یوم آزادی پر مبارک باد دی ہے اور نواز شریف کا پرجوش اور اعلیٰ استقبال کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا۔ تاہم  ویڈیو پیغام میں انہوں نے واضح کیا کہ انہیں ان کے قائد نے بذریعہ فون یہ کہا کہ راولپنڈی جیسا استقبال میں نے کہیں نہیں دیکھا،  قائد مسلم لیگ نے راولپنڈی کے عوام کے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے فیض آباد سے مریڑ چوک تک بھرپور استقبال کر کے اپنی محبت کا ثبوت دیا۔ اس موقع پر حنیف عباسی نے کہا کہ وہ نواز شریف کا ساتھ زندگی بھر دیں گے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کوبا مایان


کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…