منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’قوم کو آزادی کا تحفہ ‘‘ پاکستانی عدالتوں نے کیا اعلان کر دیا ؟

datetime 14  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ آزادی ایک نعمت ہے، ہم اس کیلئے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کو سلام پیش کر تے ہیں، اس سے زیادہ خوشی کا دن اور کوئی نہیں ہے لیکن لمحہ فکریہ ہے کہ ہم نے اس ملک کو اب تک کیا دیا ہے اور کیا دے سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے

یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ پرچم کشائی کی سادہ و پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ فاضل چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ پنجاب کی عدلیہ کا سر براہ ہونے کے ناطے تمام فاضل جج صاحبان کے ساتھ مل کر عہد کیا ہے کہ جلد از جلد انصاف کی فراہمی کی یقینی بنائیں گے۔ ، دن رات محنت کر کے قانونی طریقے سے مقدمات نمٹائیں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ محض ایک بیان نہیں بلکہ یوم آزادی پر اپنے وطن سے وعدہ ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے کام پہلے ہی شروع کر دیا گیا ہے، جس کے مثبت نتائج سامنے آ ر ہے ہیں ۔ججز جلد انصاف مہیا کر کے عوام کو آزادی کا تحفہ دیں۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت عالیہ نے ایکس کیڈرعدالتوں کی بھی نگرانی شروع کر دی ہے اور ان عدالتوں میں بھی زیر التواء مقدمات کا جائزہ لیا جارہا ہے، جن ڈویژنوں میں صارف عدالتیں، انسداد دہشت گردی عدالتیں، اینٹی کرپشن کورٹس، بنکنگ کورٹس، لیبر کورٹس وغیر ہ نہیں ہیں وہاں بھی یہ عدالتیں قائم کی جائیں گی۔فاضل چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ نچلی سطح کی عدالتوں میں بہترین انصاف مہیاکیا جائے گا، یہ ہمارا مقصد اورویژن ہے۔ فاضل چیف جسٹس نے کہاکہ قائد اعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر چلنے کی کوشش کریں، ایمان ، اتحاد اور تنظیم کو اپنائیں، ہم نے اس ادارے کی بہترین اور مضبوطی کیلئے کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ عدلیہ سے ایڈہاک ازم اور پرچی سسٹم کا خاتمہ ناگزیر ہے، میرٹ ، میرٹ اور صرف میرٹ ہماری اولین ترجیح ہوگی، آج کے دن ہمارا وعدہ ہے کہ پنجاب کی عدلیہ کو شفاف اور مثالی بنائیں گے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کہا کہ وکلاء عدالتی نظام کا اہم جزو ہیں، جن کے بغیر نظام انصاف نہیں چل سکتا، وکلاء سے درخواست ہے کہ وہ ہمارے شانہ بشانہ چلیں، عدالتیں بند کرنے سے نہیں عدالتیں چلانے سے کام چلے گا، آزادی کے دن عہد کریں سائلین کو جلد از جلد انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ فاضل چیف جسٹس نے عدالت عالیہ کی عمارت پر قومی پرچم لہرایا۔ تقریب میں عدالت عالیہ کے سینئر ترین جج مسٹر جسٹس شاہد حمید ڈار سمیت دیگر فاضل جج صاحبان،عدالت عالیہ کے افسران و اہلکار بھی موجود تھے۔فاضل چیف جسٹس نے پولیس کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے پیش کئے گئے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے اپنے خطاب سے قبل سانحہ کوئٹہ میں شہید ہونے وکلاء، میڈیا نمائندوں اور دیگر افراد کیلئے فاتحہ خوانی کروائی اور شہداء کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، تقریب کے اختتام پر ملکی سلامی و ترقی اور اس ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے والوں کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…