جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

نواز شریف کے معصومانہ سوال پر تحریک انصاف کا جوابی پمفلٹ سامنے آ گیا، اس میں کیا کچھ لکھاہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نواز شریف کے معصومانہ سوال پر تحریک انصاف کا جوابی پمفلٹ سامنے آ گیا، اس میں کیا کچھ لکھاہے؟ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی طرف سے نوازشریف کی مقبولیت پرضرب لگانے کے لیے ’’کیوں نکالا‘‘ کے عنوان سے پمفلٹ بھی منظرعام پر آ گیا ہے جو تقسیم کیا جائے گا۔ اس پمفلٹ کا رنگ تحریک انصاف کے پارٹی پرچم جیسا ہے، اس پمفلٹ کا عنوان ہے ’’میاں صاحب آپ کو اس لئے نکالا گیا کہ۔۔۔‘‘

اور اس کے بعد پورے صفحے پر اس کی 10 وجوہات بتائی گئی ہیں۔ نمبر1۔ آپ نے کرپشن اور اپنے منصب کے غلط استعمال کے ذریعے قومی خزانے سے مال لوٹا۔ نمبر2۔ آپ نے چوری شدہ مال کو بچانے کے لیے اپنے بچوں کے نام پر جائیدادیں اورآف شور کمپنیاں بنائیں۔ نمبر3۔ آپ نے الیکشن کمیشن، ایف بی آر، ایس ای سی پی اور دیگر اداروں کے ساتھ قوم کو اپنے حقیقی ذرائع آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات سے مکمل طور پر گمراہ رکھا اور اپنے گوشواروں میں غلط معلومات درج کرکے اپنی سیاہ دولت چھپانے کی کوشش کی۔ نمبر4۔ آپ نے اپنے سمدھی اسحاق ڈار اور دیگر بددیانت سرکاری ملازمین کی معاونت سے منی لانڈرنگ کی۔ نمبر5۔ آپ نے گزشتہ تیس برس کے دوران ٹیکس اکٹھا کرنے والے ریاستی اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکی۔ نمبر6۔ آپ نے پاناما لیکس منظر عام پر آنے کے بعد پارلیمان اور قوم سے اپنے خطاب میں صریحاً جھوٹ بولا اور عدالت کے روبرو سچ بولنے کی بجائے اسے گمراہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔ نمبر7۔ آپ اور آپ کے بچوں نے عدالت کی کارروائی اور جے آئی ٹی کی تحقیقات میں ہر ممکن طریقے سے رکاوٹ ڈالی اور پاکستان کی سب سے بڑی عدالت میں جعلی طور پر تیار شدہ دستاویز جمع کروا کے سچ چھپانے اور انصاف کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کی۔

نمبر8۔ آپ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کی رو سے کسی بھی طرح صداقت اور امانت کے پیمانے پر پورا نہیں اترتے۔ نمبر9۔ آپ سے پندرہ ماہ عوام اور سپریم کورٹ جواب طلب کرتے رہے پر آپ کے پاس جھوٹ کے سوا کچھ نہیں تھا۔ نمبر10۔ آپ کے بارے پانچ لوگوں نے نہیں، پانچ سپریم کورٹ کے ججز نے کہا کہ آپ صادق اور امین نہیں۔ یہ پمفلٹس جہاز کے ذریعے لاہور اور راولپنڈی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں بھی گرائے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…