پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

خبردار ۔۔ آپ ناشتے میں ایک ایسی چیز استعمال کر رہے ہیں جو آپ کی پسندیدہ ہے مگر اسے کھانے سےآپکی جان بھی جا سکتی ہے

datetime 13  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مکھن، گوشت یا کریم میں پائے جانے والا سچورٹیڈ فیٹ آپ کی ہلاکت کی وجہ نہیں بن سکتا مگر مارجرین سے ایسا ضرور ہوسکتا ہے۔اگرچہ عام طور پر ماہرین غذائیت لوگوں کو حیوانی چربی سے گریز کا مشورہ دیتے ہیں مگر اب تک کی سب سے بڑی اس کینیڈین تحقیق میں کہا گیا ہے کہ ان سے فالج،

امراض قلب یا ذیابیطس کا خطرہ نہیں بڑھتا۔میک ماسٹر یونیورسٹی کی اس تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ٹرانس فیٹس جو پراسیس فوڈ جیسے مارجرین میں موجود ہوتے ہیں، موت کا خطرہ 34 فیصد تک بڑھا دیتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق برسوں سے ہر ایک کو مشورہ دیا جارہا ہے کہ چربی کا استعمال کم کردیں تاہم درحقیقت ٹرانس فیٹس میں کسی قسم کے طبی فوائد نہیں اور یہ امراض قلب کا خطرہ نمایاں کرسکتے ہیں جبکہ سچورٹیڈ فیٹس میں یہ بات واضح نہیں۔تاہم محققین کا کہنا تھا کہ ان نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ لوگ سچورٹیڈ فیٹس کا استعمال بہت زیادہ کرنے لگے کیونکہ ہمیں ان کی زیادہ مقدار کے استعمال کے بھی صحت کے لیے فوائد کے شواہد نہیں ملے۔سچورٹیڈ فیٹس عام طور پر حیوانی مصنوعات جیسے مکھن، گائے کے دودھ، گوشت، مچھلی اور انڈے کی زردی میں پائے جاتے ہیں جبکہ چاکلیٹ اور پام آئل میں بھی ہوتے ہیں۔ اس کے مقابلے میں ٹرانس فیٹس عام طور پر صنعتی طور پر تیار کردہ نباتاتی آئل کے ذریعے حاصل ہوتے ہین جنھیں مارجرین اور بیکری مصنوعات کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔کینیڈین تحقیق میں 10 لاکھ سے زائد افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد کہا گیا کہ سچورٹیڈ فیٹس کے صحت پر مضر اثرات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…