ریاض (نیوز ڈیسک)ایرانی ایجنسی پریس ٹی وی کے مطابق سعودی فوجی کی ہلاکت کے بعد سعودی عرب کی جانب سے یمنی سرحد کی حفاظتی باڑ ہٹانا شروع کر دی گئی ہے ۔دوسری جانب عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ یمن کی جانب سے اتحادی فوجوں کو زمینی کاروائی کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور سعودی عرب سمیت دیگر عرب اتحادی فوجوں کی جانب سے زمینی پیش قدمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔یاد رہے اس سے قبل خبر رساں ادارے ‘اے پی’ کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ یمن کے شہر عدن میں موجود صدر کے محل پر حوثی باغیوں کی جانب سے قبضہ بھی کر لیا گیا ہے اور مختلف جھڑپوں میں 20 حوثی باغیوں سمیت 44 افراد کی ہلاکت کی خبر بھی سامنے آئی ہے۔