فیصل آباد(نیوزڈیسک)ن لیگ کی ریلی کے دوران عمران خان کا بڑا سرپرائز،فیصل آباد سے اہم لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ن لیگ کی ریلی کے دوران عمران خان نے ایک اور بڑا سرپرائزدیدیا،فیصل آباد سے اہم لیگی رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، ،فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے سابق لیگی ایم پی اے دلدار احمد چیمہ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا
دلدار احمد چیمہ نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے ملاقات کے دوران تحریک ا نصاف میں شمولیت کا اعلان کیا،واضح رہے کہ دلدار احمد چیمہ 2008 سے 2013 تک ق لیگ کے ٹکٹ پر فیصل آباد سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔عمران خان نے دلدار احمد چیمہ کی تحریک انصاف میں شمولیت پر ان کاخیر مقدم کیا ہے۔