اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے نامور صحافی سہیل وڑائچ نےدنیا نیوز کو چھوڑ کر امریکہ جانے کی ٹھان لی،تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے دنیا میڈیا گروپ جوائن کیا تھا وہ اخبار کے معاملات بھی دیکھ رہے تھےاور اپنا ٹی وی پروگرام ایک دن دنیا کے ساتھ بھی کررہے تھے،
انہوں نے یہ سب چھوڑ کر امریکہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سہیل وڑائچ امریکہ میں کولمبیا یونیورسٹی میں فیلو شپ کیلئے جا رہے ہیں،،سہیل وڑائچ اس سے قبل جیو نیوز میں بھی کام کرتے ہیں،یاد رہے کہ سینئر صحافی سہیل وڑائچ اپنے مخصوص انداز سے کافی مقبولیت رکھتے ہیں۔