جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

’’جہاں ملے ٹھوک دو‘‘ عمران خان کے قتل کی ہدایت دینے پر ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی مشکل میں پھنس گئے۔

datetime 11  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی جہلم میں عدلیہ مخالف تقریر، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے عمران خان کو قتل کی دھمکیاں، تحریک انصاف نے ن لیگ کے خلاف نیا پلان ترتیب دیدیا، کپتان کی بابر اعوان سے ملاقات، آئین و قانون کی روشنی میں لائحہ عمل تجویز کرنے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انـصاف کے

چیئرمین عمران خان اور بابر اعوان میں ایک اہم ملاقات بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہوئی ہے جس میں نواز شریف کی جہلم میں عدلیہ مخالف تقریر اورراولپنـڈی میں ن لیگ کی ریلی کے دوران ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے عمران خان کو قتل کرنے کے حوالے سے کارکنوں کو ہدایت جاری کرنے کے خلاف نیا پلان ترتیب دینے کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ن لیگی رہنمائوں کی جانب سے عدلیہ مخالف تقریر اور بیانات ناقابل قبول ہیں۔ عمران خان نے بابر اعوان کو آئین اور قانون کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل تجویز کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس حوالے سے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عدلیہ مخالف تقریر اور ن لیگی رہنمائوں کے بیانات کے حوالے سے تحریک انصاف جو بھی قانونی چارہ جوئی ہو گی وہ کرے گی جبکہ دونوں رہنمائوں کی ملاقات میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جاوید مرتضیٰ عباسی کی جانب سے راولپنـڈی میں ن لیگ کی ریلی کے دوران عمران خان کے قتل کے حوالے سے کارکنوں کو ہدایت جاری کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔اس حوالے سے عمران خان نے وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی جاوید

مرتضیٰ عباسی کے روئیے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ بابر اعوان کو دفعہ 503اور 506کے رو سے قانونی طور پر ردعمل سامنے لانے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…