دبئی سٹی(نیوز ڈیسک)سعودی عرب اور دبئی کے متعدد شہروں میں ریت کے طوفان کے باعث نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے اور حد نگاہ انتہائی کم ہونے کے باعث دبئی اور شارجہ کے ائیرپورٹ بھی پروازوں کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی دارلحکومت ریاض سمیت متعدد شہروں میں شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ، سکول بند کر دیئے گئے جبکہ ملک بھر میں مواصلاتی رابطے بھی متاثر ہو گئے ہیں۔
سعودی عرب کے علاوہ دبئی میں بھی گرد اور ریت کا طوفان ہے جس کی وجہ سے حدنگاہ 200سے 300میٹر رہ گئی ہے اور اسی وجہ سے دبئی اورشارجہ ائیرپورٹ بھی پروازوں کیلئے بند کر دیئے گئے ہیں اور وہاں آنے والی پروازوں کو کراچی روانہ کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ائیرپورٹ بند ہونے کے باعث دبئی اور شارجہ ائیرپورٹ پر سینکڑوں مسافر بھی محصور ہو چکے ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیز ہواﺅں کی وجہ سے سمندر میں بھی طغیانی پیداہوگئی ہے۔
ریت کا طوفان، دبئی اور شارجہ ائیرپورٹ پروازوں کیلئے بند ، سینکڑوں مسافر پریشان
2
اپریل 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں