منگل‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2026 

پی ٹی آئی کو سندھ میں بڑی کامیابی ،پیپلز پارٹی کے گڑھ لاڑکانہ سے ہزاروں افراد پی ٹی آئی میں شامل ہو گئے، وجہ کیا بنی ؟

datetime 10  اگست‬‮  2017 |

لاڑکانہ(آن لائن) ہزاروں دیہاتیوں کی پی ٹی آئی میں شمولیت، پیپلز پارٹی کو الوداع، شفقت انڑ پر اظہار اعتماد۔ رپورٹ کے مطابق جمعرات کے دن گاؤں مٹھو آریجو کے ہزاروں مکینوں وڈیرو محمد علی آریجو، سوڈیرو دوست محمد آریجو، وڈیرو ممتاز علی آریجو، وڈیرو علی ڈنو آریجو، وڈیرو عبدالفتاح آریجو، وڈیرو لطف اللہ آریجو، وڈیرو اقبال احمد آریجو اور دیگر نے پی ٹی آئی ڈویژن سکھر حاجی شفقت حسین انڑ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ہزاروں افراد نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا اور برسوں کا

ناتا پاکستان پیپلز پارٹی سے ایک ہی پل میں ختم کردیا۔ اور کہا کہ ایک ہی جماعت پی ٹی آئی ہے جو عوام اور قوم کی خدمت بلہ کسی لالچ کے کر رہی ہے اور اقتدار میں آنے کے بعد بھی کرے گی۔ اسموقعے پر شفقت انڑ نے کہا کہ ہمارے خاندان نے عوام کی پہلے بھی خدمت کی ہے، میرے والد حاجی غلام حسین انڑ نے ببھی آپ سب کی خدمت کی ہے اور اقتدار میں آکر میں بھی آپ کی خدمت کروں گا، آج آپ نے مجھ پر یقین اور اعتماد کرکے پی ٹی آئی میں شمولیت کی ہے، میں اور پی ٹی آئی ببھی آپ کی خدمت کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…