اتوار‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

بالی ووڈ اداکارہ دپیکاپڈوکون کے نام والد کا خط ،سکول کتاب کا حصہ بن گیا ، خط میں ایسا کیا ہے، آپ بھی پڑھئے

datetime 10  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی( آن لائن )بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا شمار تو کامیاب اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہی ہے لیکن ان کے والد بھی کسی تعارف کے محتاج نہیں۔دپیکا پڈوکون کے والد پرکاش پڈوکون کا شمار ہندوستان کے کامیاب بیڈمنٹن کھلاڑیوں میں کیا جاتا ہے۔جنہوں نے دپیکا پڈوکون کے

کیریئر کی شروعات میں ان کے اور دوسری بیٹی انیشا پڈوکون کے نام ایک خط تحریر کیا تھا، اور ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق یہ خط اب ہندوستان میں اسکول کی کتابوں میں بھی ایک مضمون کے طور پر شائع کیا جارہا ہے۔لیکن یہ خط اتنا وائرل ہوا کیسے؟ اگر آپ نہیں جانتے تو ہم آپ کو بتاتے چلیں، کہ 2016 میں ہونے والے 61 ویں فلم فیئر ایوارڈز کے دوران دپیکا پڈوکون کو ان کی کامیاب فلم ’پیکو‘ کے لیے بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔اب کیوں کہ فلم ’پیکو‘ ایک بیٹی اور والد کے رشتے پر مبنی فلم تھی، تو دپیکا پڈوکون نے ایوارڈ قبول کرتے ہوئے ناظرین کے سامنے وہ خط پڑھ کر اپنے والدین اور مداحوں کا شکریہ کیا جو کئی سالوں پہلے ان کے والد نے تحریر کیا تھا۔اس خط میں دپیکا کے والد نے انہیں اور ان کی بہن کو یہ سمجھایا تھا کہ وہ کبھی ہارنے سے نہ ڈریں، چاہے وہ کتنی بھی بڑی اسٹار بن جائیں ان کے لیے ہمیشہ ان کی بیٹی ہی رہیں گی، جنہیں گھر آنے کے بعد گھر کے کام کرنے پڑ سکتے ہیں۔خط میں پرکاش پڈوکون نے مزید لکھا کہ ’چاہے کچھ بھی ہوجائے آخر میں سب سے اہم گھر والے اور دوست ہوتے ہیں‘۔دپیکا کے والد کے اس متاثر کن خط کو سوشل میڈیا پر بھی کافی پسند کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…