پیر‬‮ ، 13 اپریل‬‮ 2026 

نواز شریف کی ریلی، کارکنوں میں پیسے کیسے بانٹے گئے؟ حیران کن وڈیو منظر عام پر

datetime 10  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا نا اہلی کے بعد گھر واپسی کا سفر جاری ہے اور آج ان کا قافلہ جہلم پہنچا ہے یہاں انہوں نے پڑاؤ کیا ہے، ریلی میں جہاں کارکنوں کا جوش و خروش دیدنی ہے وہیں گوجرانوالہ میں ڈپٹی میئر پومی بٹ بھی بہت پرجوش نظر آ رہے ہیں اور اپنے قائد نواز شریف کے انتظار میں کارکنوں پر نوٹ نچھاور کرتے رہے۔ ان کی نوٹ نچھاور کرتے ہوئے وڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، اس وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے کارکنوں پر 500 اور 100 روپے

کے نوٹ پھولوں کی پتیوں کی طرح نچھاور کیے جا رہے ہیں اور لیگی کارکن بھی بچوں کی طرح پیسے لوٹ رہے ہیں جیسے شادی کے موقع پر لوٹے جاتے ہیں۔ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے حامی طرح طرح کی تاویلات دے رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے حامی ان کے اس فعل پر کڑی تنقید کر رہے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق یہ وڈیو ڈپٹی میئر گوجرانوالہ پومی بٹ کے ڈیرے کی ہے اس ڈیرے پر نواز شریف کی ریلی سے پہلے جشن کے دوران کارکنوں پر نوٹ نچھاور کیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…