منگل‬‮ ، 16 جون‬‮ 2026 

آج چند لوگ سعد رفیق کو ریلی سے کہاں لے گئے؟ سعد رفیق نے نواز شریف کو کیا پیغام دیا؟ اچانک پلان کیوں تبدیل کیا گیا، بی بی سی کا تہلکہ خیز انکشاف

datetime 10  اگست‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے نے حیران کن دعویٰ کیا ہے کہ آج نوازشریف کے قافلے میں اچانک تیزی کا سبب خواجہ سعد رفیق کو ملنے والا ایک خفیہ پیغام تھا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف

کے ساتھ تعینات پولیس سکواڈ کے ایک سکیورٹی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق جب کچہری چوک راولپنڈی پہنچے تو اچانک چند افراد ان سے ملنے کے لیے آ گئے وہ کچھ دیر ان سے بات کرتے رہے اور پھر انھیں اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔کچھ دیر بعد خواجہ سعد رفیق واپس آ گئے، وہ جا کر سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کی گاڑی میں بیٹھے اور نواز شریف سے بات چیت کرتے رہے، اس کے فوراً بعد نواز شریف کے قافلے کی سپیڈ بہت زیادہ بڑھ گئی اور قافلہ اس قدر تیز رفتاری سے گزرتا گیا کہ راستے میں منتظر استقبالی پارٹیاں دیکھتی رہ گئیں۔ اور نواز شریف کسی جگہ نہ رکے، قافلہ 120 کی سپیڈ سے جہلم جا کر رکا، پولیس اہلکار نے دعویٰ کیا کہ جو لوگ خواجہ سعد رفیق کو لے کر گئے انہوں نے سعد رفیق کی وساطت سے نواز شریف کو کوئی پیغام دیا۔ جس کے بعد نواز شریف نے پلان تبدیل کیا اور کسی بھی جگہ رکے بغیر سیدھے جہلم چلے گئے۔ واضح رہے کہ ابھی تک مسلم لیگ (ن) نے واضح نہیں کیا کہ اچانک پلان کیوں تبدیل کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…