منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

نواز شریف کا کھیل ختم اور وہ ہار گئے ہیں، نواز شریف شہباز شریف کے ساتھ کیا کریں گے؟ پی ٹی آئی کا حیران کن دعویٰ

datetime 10  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو میرا پیغام ہے کہ وہ حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے آپ کی گیم ختم ہوگئی اور آپ ہار گئے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا کہ نوازشریف کی قیادت میں نکلنے والی کرپشن بچا و ریلی پر نوازشریف کو میرا پیغام ہے کہ آپ ایمپائرز، موسم، پچ اور کھلاڑیوں کو تو ذمہ دار ٹھہرا سکتے ہیں

لیکن اس حقیقت سے منہ نہیں موڑ سکتے کہ آپ ہار گئے اور آپ کی گیم ختم ہوگئی۔عمران خان نے کہا کہ نوازشریف نے محسوس کیا ہوگا کہ آپ کی رہنمائی میں چلنے والے اور آپ کو سننے والے لوگوں کی تعداد میں خاطر خواہ کمی آگئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ تین بار وزیراعظم بننے والا اداروں کی تضحیک کر رہا ہے، نواز شریف کبھی بھی شہباز شریف کو آگے نہیں آنے دیں گے،(ن)لیگ کے پبلک سپورٹ کے دعوے سے ہوا نکل گئی ہے۔ جمعرات کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہا کہ شہباز شریف کی اہلیہ کہتی ہیں کہ شہباز شریف کو مشکل میں کیوں ڈال دیا ، جہلم میں بھی اسٹیج پر صرف پولیس کھڑی ہے، مسلم لیگ (ن) کے پبلک سپورٹ کے وعدے سے دعوے سے ہوا نکل گئی ہے، قافلے کے استقبال کرنے کیلئے کوئی موجود نہیں ہے، اصل حقیقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری مشینری استعمال کی گئی، کاروبار اور دکانیں بند کرائی گئیں، مسلم لیگ(ن) کی ریلی میں عدلیہ مخالف پمفلٹ تقسیم کئے گئے، تین بار وزیراعظم بننے والا اداروں کی تضحیک کر رہا ہے، نواز شریف کبھی شہباز شریف کو آگے نہیں آنے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…